چینی

پی ٹی آئی حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی خرید لی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، نجی ٹی وی چینل کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی خرید لی۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے چینی کی قیمت خرید تقریباً 123 روپے کلو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25 روپے 15 پیسے فی کلو مہنگی ملی ہے۔ درآمدی چینی کی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق ٹی سی بی کو درآمدی چینی بندرگاہ پر 109 روپے 90 پیسے فی کلو میں پہنچی۔

واضح رہے کہ حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 84 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریباً 33 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگی پڑے گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔ چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے