چوہدری پرویز الہی

پرویز الہٰی کی درخواستِ ضمانت مسترد

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پولیس پر حملے کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس نے مقدمے میں گرفتاری نہیں ڈالی تو ضمانت کیسے دی جا سکتی ہے؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے