شہباز شریف

دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی، ریاستی دہشت گردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق خطے کے دیرینہ تنازعات کو حل کیا جانا چاہیے۔

تٖفٖصیلات کے مطابق بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ سربراہی ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہایران کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا رکن بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کی جانی چاہیے، ریاستی دہشت گردی میں معصوم لوگوں کا قتل انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، خطے میں پائیدار امن تنظیم کے تمام رکن ممالک کی ذمے داری ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس سی او اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا کو معاشی اور سلامتی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطے جدید عالمی معیشت میں کلیدی اہمیت اختیار کر گئے ہیں، رابطوں کے فروغ کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک معاشی خوش حالی، امن اور استحکام میں گیم چینجر ثابت ہو گا، وسطی ایشیاء میں پاکستان کو ایک منفرد جغرافیائی حیثیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے