مولانا فضل الرحمن شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن نے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں ضمنی انتخابات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع رہائشگاہ پر پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے ممکنہ صوبائی انتخابات کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن اگلے ماہ کی 19 تاریخ کو شیڈول ہیں، انتخابات میں تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے جس کے سبب مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کی قیادت کی ملاقاتیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے