سندھ حکومت

سندھ حکومت کا پولیس اہلکاروں کیلئے اہم اقدام

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے پولیس اہلکاروں کے لئے اہم اقدام کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس جوانوں کے لئے کوٹہ سسٹم میں قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون و ماحولیات کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں عمران یقوب منہاج ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر پیر محمد شاہ، اسپیشل سیکریٹری محکمہ داخلہ سہیل قریشی، سندھ پبلک سیفٹی پولیس کمیشن کے سیکرٹری سیف اللّٰہ ابڑو، ایڈشنل سیکریٹری ہوم غلام علی سومرو سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت بیڑسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ میں پولیس شہید کوٹہ پر قانون سازی کی سفارشات مرتب کی تھی، آج کے اجلاس میں شہید کوٹہ پر مشاورت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور ہوم ڈپارٹمنٹ نے اپنی سفارشات مکمل کرلی ہیں، آئندہ اجلاس میں شہید کوٹہ پر سفارشات کی روشنی میں قانونی سازی مکمل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے