وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمشنر برائے کرائسز مینجمنٹ جینز لینارکیچ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید سیلاب کے بعد یورپی یونین کی طرف امداد کو سراہا۔ انہوں نے یورپی کمشنر کو سیلاب سے فصلوں، مکانات، مال مویشی اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے نقصان اور 1600 سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مشترکہ اقدار، امن اور خوشحالی و ترقی کے مقاصد پر مبنی یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کاعالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری بحالی اور تعمیرنو کے مرحلے میں فعال شرکت کے ذریعے سیلاب کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے