مریم نواز

نواز شریف کی وطن واپسی کا راستہ صاف ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کا راستہ صاف ہے، وہ جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی خفیہ ملاقات میں عمران خان نے این آر او مانگا، نہیں ملا تو جلسوں میں تنقید شروع کردی، عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو گالی اس لیے بنایا کیونکہ نیپیز بدلنے سے انکار کردیا گیا تھا۔ اس شیطان کو آپ نے معافی دے دی تو یہ آئندہ بھی یہی کرے گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کھلنڈرے، تلنگے کو وزیراعظم بنائیں گے تو وہ سائفر گم کرکے کہے گا گم ہوگیا، وہ دہائیاں دے رہا ہے کہ 2018 کے الیکشن کی طرح اسے جتوانے کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سربازار رسوا ہوگئے ہیں، آپ بے گناہوں کیخلاف سازش کی معافی مانگیں، آپ کہتے ہیں اسحاق ڈار صاحب این آر او کے تحت آئے ہیں، اسحاق ڈار سے این آر او کی تکلیف نہیں ہے، بنی گالا میں میٹنگ ہوتی ہے کہ ڈار کے آنے سے روپیہ مستحکم ہورہا ہے، انہیں ڈار سے تکلیف ہے کہ معیشت بہتر ہوگئی تو انہیں کون پوچھے گا؟۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے