پی آئی اے

پی آئی اے کی تنظیم نو اور اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی تنظیم نو اور اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر سعد رفیق نے پی آئی اے کی بہتری کیلئے مجوزہ روٹ میپ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن کیلئے جہازوں کی تعداد 49 کرنی ہوگی۔

وزیراعظم نے وزیر ہوا بازی کی پی آئی اے سے متعلق کاوشوں کی تعریف کی، اور کہا کہ قومی ایئر لائن خسارے سے نکلے کی استعداد رکھتی ہے، گزشتہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے قومی ائیرلائن نے یورپ اور امریکا کے فضائی راستے گنوا دیئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ان کی نااہلی کی وجہ سے ادارے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ گزشتہ حکومت کے نا اہل وزرا نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، چینی کمپنیوں اور ترک کاروباری افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اسی صورت میں ترقی کرسکتا ہے کہ اس کو خالصتا نفع اور نقصان کی بنیاد پر پیشہ ور انتظامی ماہرین چلائیں، قومی ایئر لائن کو خسارے سے نکالنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے