رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاجی دھرنا ختم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور کسان اتحاد کے نمائندوں کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد کسان اتحاد کے نمائندوں نے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں کسان نمائندوں نے اپنے تمام مطالبات سامنے رکھے ہیں، ان پر عمل درآمد کے لئے بین الوزراء کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کامیاب مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خالد حسین باٹھ نے جو باتیں کی ہیں اور جو احوال بتایا ہے وہ درست ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ اگلے ہفتے یا دس دن میں ہماری حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف صاحب کسان پیکج اناؤنس کرنے جارہے ہیں، کسان پیکج سے ملک کو، کسان کو اور زراعت کو بہت فائدہ ہوگا جبکہ ملک میں کسان پیکج سے مزید پیداوار بھی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج جو وزیراعظم ہاؤس میں بات چیت ہوئی ہے اس میں کسانوں نے یہ مطالبہ رکھا کہ موجودہ بلوں کی ادائیگی مؤخر کردی جائے، یہ مطالبہ ہم نے پہلے ہی تسلیم کرلیا تھا، آج انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ یہ بل ہم ادا نہیں کرسکتے اس کی قسطیں کی جائیں جو وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

علامہ اقبال نے امت کو نیا راستہ دکھایا۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے