بھارتی غاصب فوج نے مقبوضہ کشمیر مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی غاصب فوج نے مقبوضہ کشمیر مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارت کی قابض اور غاصب فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے لاوے پورہ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے لیے محاصرہ کیا اور اس دوران داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے، جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل رہیں، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، جن کی شناخت زبیر، اعجاز اور اطہر مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔

 تینوں نوجوانوں کا تعلق شوپیاں اور پلوامہ سے تھا اور وہ سری نگر میں تعلیم کی غرض سے ٹھہرے ہوئے تھے تاہم بھارتی فوج نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

 شہید نوجوانوں کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے سرینگر، پلوامہ اور شوپیان میں احتجاجی مظاہرے کیے، ان کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان طلباء تھے جن کو بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں شہیدکیا، انہوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے شہدا ء کی میتیں ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

شہید نوجوان اعجاز مقبول کے لواحقین نے بتایا کہ وہ ایک دن پہلے ہی کشمیر یونیورسٹی میں ایک امتحان میں شرکت کے لئے گھر سے نکلا تھا اور جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصویر دیکھی تو وہ دنگ رہ گئے۔

بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور پیلٹ فائرکئے جس سے ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

گوٹریس

105 ممالک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حمایت کرتے ہیں اور صیہونی حکومت پر تنقید کرتے ہیں

پاک صحافت اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے صیہونی حکومت کے مقبوضہ علاقوں میں سفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے