شہبازشریف

7.5 ارب روپے کی سبسڈی پر مبنی تاریخی رمضان ریلیف پیکیج

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک 2024 میں ملک کے غریب و متوسط طبقے کیلئے 7.5 ارب روپے کی سبسڈی پر مبنی تاریخی رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔ رمضان المبارک میں ملک بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ سے زائد خاندانوں کو اشیاءِ خورونوش سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پوروگرام کے تحت اہل 88 فیصد خاندانوں کو آٹا، چاول، دالیں، گھی، خوردنی تیل، چینی، دودھ سمیت 19 اشیاء خورونوش بازار سے بارعایت فراہم کی جارہی ہیں۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے پر 77 روپے فی کلو اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جارہی ہے، وزیرِ اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج ملک بھر میں قائم 4 ہزار 775 یوٹیلیٹی اسٹور کے ذریعے مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

ملک بھر میں وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے جو چاند رات تک جاری رہے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط خاندانوں کو اشیاءِ خورونوش کی بازار سے کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، رمضان ریلیف پیکیج میں فراہم کی جانے والی اشیاءِ خورونوش کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان پیکیج میں تقسیم کی جانے والی اشیاء کے معیار کی کڑی نگرانی کی جائے اور یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج کے حصول کیلئے آنے والے مستحق افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو، رمضان پیکیج بالخصوص سستے آٹے کی تقسیم کیلئے کاؤنٹرز میں اضافہ اور موبائل یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے