احسن اقبال

عمران حکومت حلیفوں کی بیساکھیوں پہ کھڑی ہے، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری  جنرل احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت حلیفوں کی بیساکھیوں پہ کھڑی ہے، حکومتی حلیفوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنر ل مسلم لیگ ن  احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حکومتی حلیفوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اصل ایشو عوام اور ملک کو بچانے کا ہے، جو حکومت کیساتھ کھڑا رہے گا اسے عوام کو جواب دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے  سینئر رہنماء احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عہدوں کی بندر بانٹ کا یہ وقت نہیں ہے محض حکومت نہیں بدلنی بلکہ پاکستان کی معیشت کو بحال کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے