پاکستان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے، آرمی چیف

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم نے پچھلی دو دہائیوں سے ثابت قدمی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف لڑیں گے۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی لچک اور حوصلے کو کم سمجھا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے کریں گے، یقینی بنائیں گے کہ ہر غیر ملکی بالخصوص چینی شہری پاکستان میں محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے