فضل الرحمان

دھاندلی کی پیداوار کی نگرانی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات قبول نہیں، پی ڈٖی ایم سربراہ

اسلام آباد (پاک  صحافت) پاکستا ن ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہاہے کہ دھاندلی کی پیداوار کی نگرانی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات  کسی صورت قبول نہیں کئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات منسوخ کئے جائیں بصورت دیگر  بائیکاٹ کا راستہ بھی ہمارے پاس ہے ۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے ، یہ جعلی حکومت نہ معیشت کو بہتر بنا سکتی ہے نہ عوام کو روزگار دے سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع کر رہے ہیں ، تو ایسے میں موجودہ انتخابی فہرستیں مشکوک ہیں ، مشکوک انتخابی فہرستوں کی بنیاد پر الیکشن کرانے کے کیا معنی ہیں ، ایک ہی بلدیاتی نظام میں ایک سطح جماعتی اور ایک غیر جماعتی ہے ۔ہم الیکشن 2018کو تسلیم نہیں کرتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں اپنے تحفظات پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے