خواجہ آصف

ن لیگ نے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگ نے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔

مرکزی صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے خواجہ محمد آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر کی حیثیت دینے کے لئے رسمی درخواست بھیج دی گئی۔

یاد رہے کہ خواجہ محمد آصف سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے