شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاءکی اسمگلنگ پر نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے وزارتِ داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام کووزیرِ اعظم آفس طلب کیا ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق خط لکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیاء کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف نے وزارتِ توانائی، داخلہ اور صنعت و پیداوار کے حکام کو ایکشن پلان ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی۔

اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو آنے والے دنوں میں اہم ترین ٹاسک دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن دوبارہ شروع کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق حتمی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے