نہال ہاشمی

کراچی میں امن نوازشریف کی مرہون منت آیا ہے۔ نہال ہاشمی

کراچی (پاک صحافت) ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن نوازشریف کی مرہون منت آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں ن لیگ کے لیے بہتری آئے گی۔ لوگ کہتے تھے کراچی کے عوام نواز شریف کے ساتھ نہیں لیکن کراچی سے لوگ لاہور پہنچے، ہم تمام کارکنان اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان کے عوام نے فیصلہ کیا اور نواز شریف کا استقبال کیا۔

نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہر اور ملک میں امن و سکون لائیں گے، سیلاب ہو یا کچھ بھی ہو شہباز شریف اور دیگر افراد نے عوام کا ساتھ دیا۔ لیپ ٹاپ، نوجوانوں کو اسکالر شپ اور دیگر سہولتیں دینے کے لیے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت میں وہ خود اسپتالوں میں موجود رہتے تھے، نواز شریف کے دور میں آٹا اور چینی کی قیمت کم تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے