احسن اقبال

عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا بہت پہلے کر لیتے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا بہت پہلے کر لیتے، ہم سیاسی انتقامی ایجنڈے پر یقین نہیں رکھتے، عدالت نے وارنٹ جاری کیے، پولیس افسران تعمیل کے لیے پہنچے، پولیس نہتی تھی، اسے بدترین غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے جاری بیان میں کہا کہ پولیس پر پتھراؤ اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا، لندن پلان یہ نہیں ہو سکتا کہ عمران خان عدالت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص اپنی ضد اور انا کے خاطر اداروں کو یرغمال بنائے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ عمران خان حالیہ واقعات کے خود ذمہ دار ہیں، عدالتیں انہیں طلب کرتی ہیں وہ پیش نہیں ہوتے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بھی پنجاب اور کے پی میں الیکشن کے فیصلے کا جائزہ لے، الیکشن سے پہلے ن لیگ سے زیادتی کا ازالہ کیا جائے، ہم ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے