وزیراعظم شہبازشریف

تھرکول منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وزیراعظم

تھرپارکر (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تھرکول منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تھر انرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھرکول مائنز فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تھرکول ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اجلاس طلب کروں گا جس میں توانائی، گیس و دیگر منصبوں پراسٹیک ہولڈر سے مشاورت کریں گے۔ تھر میں حکومتی اقدامات سے لوگوں کو روزگار مل رہا ہے جبکہ خواتین آر او پلانٹس کو آپریٹ کررہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 6 ماہ میں 24 ارب ڈالر توانائی پر خرچ کرچکے ہیں لیکن اگر 100 فیصد تھرکول سپلائی کیا جائے تو بلین ڈالرز بچ جائیں گے۔ تھر میں بہترین معیار کے پلانٹ، بوائلر ہیں، یہاں آلودگی نہیں اور نہ کوئلے کے پلانٹس سے آلودگی پیدا ہوگی کیونکہ تھرکول جدید ٹیکنالوجی سے تکمیل پانے والا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تھر میں 175 ملین ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں جس سے ملکی معیشت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ پاورپراجیکٹ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2640 میگاواٹ ہوجائے گی اور 10 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔ تھر میں ایک وقت تھا زندگی گزارنے کے آثار نہیں تھے لیکن آج یہاں سے بجلی کی پیداوار ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے