مریم نواز

عوام نے پی ٹی آئی کو دوبار مسترد کردیا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے پی ٹی آئی کو دوبار مسترد کردیا ہے۔ ایک بار ڈسکہ میں جبکہ دوسری بار این اے 249 کراچی میں پی ٹی آئی مسترد ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی جانب سے جاری بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی این اے 249 میں آخری نمبر پر رہی، اس لیے عمران خان کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی پردھاندلی کے الزامات تھے لیکن عوام نے پی ٹی آئی کو دو بار دھول چٹائی لہٰذا اپنی چوری کا حساب دو۔ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود سیاسی جماعتیں دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں جبکہ حال ہی میں ڈسکہ اور سینیٹ انتخابات کے دوران بھی یہی سب دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے