خواجہ سعد رفیق

پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت کی وجہ ملک کبھی ترقی نہیں کرے گا

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت کی وجہ خاندانی سیاست ہے جس کی وجہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔

تفصیلات  کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کی سیاست سے اتنا زیادہ دلبرداشتہ ہو گیا ہوں کہ کچھ بھی بننا پسند نہیں کرنا چاہتا۔ ان کاکہنا ہے کہ سیاست تو آخری دم تک کروں گا لیکن یہ جو چیچک زدہ جمہوریت ہے میں اس سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ چیچک زدہ جمہوریت میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہے اور پھر اس میں نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والے جج ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان خرابیوں کے ہوتے ہوئے پاکستان تو ترقی نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے