شہباز شریف

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت یہ دہشت گردی کرنے والوں کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دلائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا  ہے کہ لالہ عبدالطیف آفریدی کا بہیمانہ قتل بڑے دکھ کی خبر ہے۔ انہوں نے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لالہ عبدالطیف آفریدی کی سیاسی، قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رہے گی، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی نے تمام عمر آئین کی سر بلندی اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی۔ عبدالطیف آفریدی نے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کی، وہ ایک اعلیٰ قانون دان اور بہادر سیاسی رہنما تھے۔ وہ حق کی بات ڈنکے کی چوٹ پر کرتے اور نتائج کی پرواہ نہیں کرتے تھے، افسوس آج آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی ایک توانا آواز خاموش ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے