جاوید لطیف

پاکستان کی تباہی و بربادی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ رہنما ن لیگ

شیخوپورہ (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کے ہاتھوں پاکستان کی تباہی و بربادی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ ہمیں جتنے بھی الزامات دئے جائیں ملک کو بچانے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بچاو تحریک سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں جتنے الزامات دئے جائیں، ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے جائیں، سیاسی انتقام کیلئے ہمارے خلاف ریاستی طاقت استعمال کی جائے لیکن ہم اپنی آنے والی نسل اور ملک کو بچانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی کا ڈر اور خوف نہیں کہ جس کی وجہ سے ہم حکومتی نااہلی پر خاموشی اختیار کریں۔ کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ فیصلہ کن ہوگا جس کے نتیجے میں قوم پر مسلط شدہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ لانگ مارچ کی بھرپور تیاری کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے