پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کیجانب سے استعفوں کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی نااہلی کے خلاف احتجاجی طور پر استعفے دینے کا اعلان کیا ہے تاہم اس پر عملدرآمد تب ہی ہوگا جب پی ڈی ایم کی جانب سے استعفے دینے کا متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماوں فیصل کریم کنڈی اور پلوشہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی ایوان سے استعفے دینے کے لئے تیار ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے جب اعلان ہوگا ہماری جماعت کے تمام ممبران استعفے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے استعفے حکومت پر ایٹم بن کر گریں گے جس کے بعد نااہل حکومت کا مکمل طور پر خاتمہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے تمام فیصلوں پر ہر صورت عمل کریں گے۔

پی پی کے مرکزی رہنماوں فیصل کریم کنڈی اور پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے جلد پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ حکومت جتنی سازشیں کرے لیکن لانگ مارچ کا سیلاب آنے والا ہے۔ حکومتی کشتی میں سوراخ ہوچکا ہے۔ عمران خان کے معاونین بلاول بھٹو کیساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے