شرجیل میمن

سندھ میں مون سون کی غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں مون سون کی غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں، شہروں کے انفراسٹرکچر اور دیہی علاقوں میں فصلوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بارشوں کےباعث ہونے والے جانی ومالی نقصان کا ازالہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے سندھ میں ہونے والی بارشوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہمون سون کے حالیہ اسپیل سے حیدرآباد، جامشورو، دادو، ملیر، عمرکوٹ، مٹیاری، بدین، ٹھٹہ اور سجاول زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تمام متاثرہ اضلاع میں سندھ کابینہ کے اراکین امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ اور راشن سمیت نکاسی آب کے لیے مشینری پہنچا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے