رانا ثناء اللہ

حکومت بدلتے ہی”امپورٹڈ وزیر اینڈ مشیر“ واپس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  سابق  حکومتی وزراء  کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت بدلتے ہی”امپورٹڈ وزیر اینڈ مشیر“ واپس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ معیشت تباہ کر کے”میر جعفر نیازی“ نے پاکستان کے خلاف سازش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’خالص حالت‘ میں خطاب کرنے والے کو علاج کی ضرورت ہے، کوئی اسے اسپتال لے جائے، سرکاری خرچ پر علاج کرانے کو تیار ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جو 20 کلو مجھ پر ڈالی تھی، اس کا کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا؟ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے، غلطی ٹھیک ہوگئی، اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر میں سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں تھی اور ہم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، پاکستان کی پوری دنیا نے مثال دی، جس نے کورونا میں بہترین انتظامات کیے، اپنی معیشت اور اپنے لوگوں کو بچایا۔ ہماری حکومت کو تب گرایا گیا جب ہماری حکومت پاکستان کی سب بہترین کارکردگی دکھا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے