تاجر برادری

حکومتی پالیسیوں کیخلاف ملک بھر کے تاجر سراپا احتجاج

ملتان (پاک صحافت) حکومتی پالیسیوں کے خلاف اس وقت ملک بھر کی تاجر برادری سراپا احتجاج ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے تجارتی مراکز کو شام چھ بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں جبکہ تاجر برادری نے حکومتی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے احکامات ماننے سے انکار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران کے چیئرمین خواجہ سلمان صدیقی نے ملتان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے تمام فیصلوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل نقصان کے شکار تاجروں نے اب کاروبار شروع کیا تو حکومت نے لاک ڈاون کے احکامات جاری کئے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ لاک ڈاون کو مسترد کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد سے انکار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے