ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کیجانب سے سویڈن میں تورات اور بائبل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے سویڈن میں تورات اور بائبل کی سرعام بے حرمتی کی اجازت دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی منافرت کی جارحانہ کاروائیوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ امن کے مذہب کے طور پر اسلام تمام مذاہب، مقدس شخصیات اور مقدس صحیفوں کے احترام کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اسلامی اخلاق کے مطابق، پاکستان نے ہمیشہ مذاہب، عقائد اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ یک آواز ہو کر مذہبی منافرت کی ایسی تمام گھناونی کاروائیوں کی مذمت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے