عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی جی ایچ کیو حملے سمیت 9 مئی واقعات کے مزید مقدمات میں نامزد

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 9 مئی کے واقعات میں مزید مقدمات میں نامزد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت 6 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، ان کے خلاف 3 مقدمات 9 اور 3 دس مئی کو درج کیے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو فیصل آباد اور راولپنڈی میں درج دو دو مقدمات میں نامزد کیا گیا، گوجرانوالا اور میانوالی میں بھی درج ایک ایک مقدمے نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان فیصل آباد میں تھانہ سول لائنز اور سمن آباد، راولپنڈی میں تھانہ آر اے بازار اور نیو ٹاؤن جبکہ میانوالی میں تھانہ سٹی اور گوجرانوالا میں تھانہ کینٹ میں درج مقدمات میں نامزد کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام مقدمات تھانوں کے پولیس افسران کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔  جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو تمام مقدمات میں تفتیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کو کیسز کی تفصیلات موصول ہوگئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے