محسن نقوی

عمران خان کو پولیس کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ ہونا بہت ضروری ہے، عمران خان کو پولیس کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ذرائع کے مطابق نگراں حکومتِ پنجاب نے رِٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس دونوں بار عمران خان کے گیٹ پر پہنچ گئی تھی، اطلاع تھی کہ اسلحہ ہے، خون ریزی ہو سکتی ہے، میں نے پولیس کو واپس آنے کا کہا تھا۔ میں پی ٹی آئی کی طرف سے پولیس پر مسلسل تشدد کے باوجود پولیس کو روکتا رہا، زمان پارک سے پولیس کو واپس آنے کے لیے کہا اور پولیس کو کوئی کارروائی کرنے نہیں دی۔

واضح رہے کہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس نے بہت صبر اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے، اب انہیں مزید نہیں روک سکتا، اب پولیس کی طرف جو ہاتھ اٹھایا جائے گا توڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی گاڑی توڑ کر نہر میں پھینک دی گئی، نارمل سیاسی ورکر ایسا نہیں کرتا، پولیس کو کہہ دیا اب جو چاہے وہ کر لے، کوئی پولیس والوں پر ہاتھ اُٹھائے گا تو اس کے ہاتھ توڑ دیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے