نعمان اعجاز

اداکار نعمان اعجاز نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو حقیقی اسٹار قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو حقیقی اسٹار قرار دے دیا۔ اداکار نعمان اعجاز نے انہیں ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اللّہ تعالیٰ! شعیب اختر کو مزید کامیابیوں اور نعمتوں سے نوازے۔‘

تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ شعیب اختر بھی موجود ہیں۔ نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کو معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ کی بینائی کمزور ہونے لگتی ہے اور لوگوں کے ذریعے آپ کے دیکھنے کی صلاحیت مضبوط ہوتی ہے تو آپ بوڑھے ہو جاتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ سینئر اداکار نعمان اعجاز نے شعیب اختر کے حوالے سے لکھا کہ ’حقیقی ستارے کے ساتھ ہونے پر مجھے فخر ہے۔‘ خیال رہے کہ رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بالی وڈ اسٹار

سلمان خان نے اگلے سال کی خوشخبری اس عید پر سنادی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کو اگلے سال کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے