مراد علی شاہ

بلاول بھٹو زرداری 4 ماہ بعد ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 4 ماہ بعد ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دھابیجی اکنامک زون کی تقریب سے خطاب کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کے بعد کراچی کو بدترین شہر قرار دینے والا اکنامسٹ اسے بہترین شہر قرار دے گا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اکنامسٹ کے اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے کراچی کو ہی اپنی رپورٹ میں شامل کرنے کے قابل سمجھا، ملک کا کوئی اور شہر اس رپورٹ میں شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکنامسٹ کی اسی رپورٹ میں تعلیم اور صحت کے معاملے میں کراچی نچلے درجے کے کئی شہروں سے کافی اوپر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے