بلاول بھٹو

پاکستان کو ہر سطح پر امریکہ سے رابط جاری رکھنا چاہیے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہر سطح پر امریکہ سے رابط جاری رکھنا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات مثبت،نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں خاص طور پر نفرت کی سیاست کے خلاف ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ اگے بڑھ کر وسیع تر، گہرے اور زیادہ بامعنی تعلقات بنائیں۔ انہوں نے  کہا کہ افغانستان کے انسانی بحران اور تباہ حال معیشت سے فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں ، پاکستان اور عالمی برادری  کیلئے تباہی ہو گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق  لیے جا سکتے ہیں، افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے دہشتگردی  کیخلاف کامیابی کے امکان زیادہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے