رانا ثناءاللہ

تحریک عدم اعتماد میں تاخیر ہوئی تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، اگر تاخیر کی گئی تو ملک میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت کے سیاہ کارنامے سامنے آئیں گے، 26 سے 28 مارچ تک پورا ملک سڑکوں پر ہوگا، عوام فیصلہ سنائیں گے نااہل ٹولے نے ملک تباہ کردیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان تاخیر کیلئے عدالتی کندھے استعمال کرنا چاہتے ہیں، نااہل ٹولے نے ملک کا سیاسی کلچر تباہ کردیا۔ عمران خان نے قوم کے ساتھ فراڈ کیا، وقت ضائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 برس میں انتقام کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ 27 مارچ جلسے میں شرکت کیلئے عوام کو پیسے کی لالچ دی جارہی ہے، حکومت 27 مارچ جلسے کیلئے سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے