عدنان صدیقی

ملک میں بڑھتی مہنگائی سے عدنان صدیقی بھی پریشان، حکومت کو اہم مشورہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عدنان صدیقی بھی ملک میں بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہو گئے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھ کر اداکار عدنان صدیقی نے حکومت کو اہم مشورہ دے دیا۔  عدنان صدیقی نے حکومت کے نام پیغام میں کہا کہ  براہِ کرم لوگوں کیلئے زندگی کو آسان بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی کی شرح دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، کچن کا بجٹ بھی بہت تیزی سے اوپر گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے  اپنے پیغمامیں مزید لکھا کہ ’ آپ مجموعی طور پر بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن آپ سے ایک چھوٹی سی درخواست ہے کہ متوسط ​​طبقے کا زیادہ خیال رکھیں جو مسلسل مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے