رضا امیری مقدم

پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں۔ ایرانی سفیر

اسلام آباد (پاک صحافت) ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے قومی اخبارات کے ایڈیٹروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوں گی اس کیلئے ایران نے پاکستان کو باضابطہ تجویز دی ہے اور پاکستان نے اس تجویز کی کابینہ سے منظوری لینے کے بعد پروازیں شروع کرنے کے بارے میں اتفاق کر لیا ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے پی آئی اے کو اسلام آباد سے ایران کیلئے ففتھ فریڈم کی سہولت مانگی ہے، ایران نے بھی اسی طرح کی سہولت اپنی چار ائیر لائنوں کیلئے طلب کی ہے، فی الحال لاہور اور کراچی سے مشہد کیلئے پروازیں چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیاں ہیں اس لیے ہم ایسا حل چاہتے ہیں کہ پاکستان اگر ایران سے گیس پائپ لائن لے تو اس کو پریشانی نہ ہو۔ پاکستان کو بجلی گیس کی گرانی کا سامنا ہے اس بحران کو حل کرنے کیلئے ایران پاکستان کو سستی گیس، سستی بجلی اور سستا تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

رضا امیری مقدم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران نے چین کی کاوشوں سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے متعلق پاکستان کا شکریہ ادا کیا اسی طرح عراق، عمان اور چین کا بھی شکریہ ادا کیا، ایران کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے