نثار کھوڑو

سندھ کی عوام عمران خان کے فتنے اور جھوٹے جھانسے میں آنے والی نہیں۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ کی عوام عمران خان کے فتنے اور جھوٹے جھانسے میں آنے والی نہیں، عمران خان کو سندھ سے کچھ ملنے والا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا پیپلزپارٹی کے تمام ضلعی صدور و پیپلزپارٹی کے دیگر تنظیمی رہنماؤں سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر نکاسی آب سمیت بارش متاثرین کی فوری مدد کرنے کی ہدایت کی۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں سندھ کو این ایف سی، ترقیاتی فنڈز، پانی ،بجلی گیس سمیت دیگر حقوق سے محروم رکھنے والے عمران خان کس منہ سے سندھ آئیں گے۔ ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی سندھ کی عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کو مسترد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے