پیپلزپارٹی

سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نذر گوندل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نذر گوندل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نذر گوندل نے بلاول ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ ملاقات میں چوہدری نذر گوندل سمیت پیر حمزہ کرامانی بھی شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نذر گوندل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے نظریات اور منشور سے مطمئن ہوں، پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے پی پی 27 میں الیکشن لڑوں گا، میں نے 2018 کے الیکشن میں فواد چوہدری کی سپورٹ کی تھی پارٹی میں شمولیت نہیں اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے