بلاول بھٹو

عمران خان آلو پیاز کی قیمتیں کنٹرول نہیں کر پارہے حکومت کیا چلائیں گے، بلاول کی کڑی تنقید

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں جاری مہنگائی پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،  بلاول کا کہنا ہے کہ عمران خان سے آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہیں، وہ حکومت کیا چلائے گا۔ عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہوش کے ناخن لیں، المیہ یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں، عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے، جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟ رمضان کے مقدس مہینے میں مختصر ہوتے افطار کے دسترخوان عمران خان کی نااہلی کی داستانیں سنارہے ہیں، عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں۔

واضح رہے بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد جبکہ سالانہ شرح 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے، ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد جبکہ ایس پی آئی کے مطابق تو ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر کے مزدوروں کے لئے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے