الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل اور دیگر کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 6 اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 104 کے تحت فیصلہ چار ایک کے تناسب سے جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن پنجاب کے ممبر بابر حسن بھروانہ نے اختلافی نوٹ لکھا۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں مذکورہ سیٹیں خالی نہیں رہیں گی اور دیگر جماعتوں کو ان کی جیتی گئی (جنرل) نشستوں کی بنیاد پر الاٹ کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے