شہباز شریف

پاکستان کو آگے چلانا ہے تو گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے چلانا ہے تو گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قرض پر رہنے والا ملک کب تک زندہ رہے گا، اس وقت دنیا میں ہمیں سب سے آگے ہونا چاہیے تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  تمام اسٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابقل اہور میں اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 75 برس بعد بھی ہمیں سبق نہیں سیکھنا، سیاست ہی کرتے رہنا ہے؟، ملک کو گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔ آگے جانا ہے تو انا اور ضد کو چھوڑنا ہوگا، پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ہم سب کو زندگی کے تمام طبقوں میں مثال پیش کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے  مزید کہا کہ  اسپتالوں کو ایسے اداروں کے حوالے کریں جن کا دنیا میں نام ہے، قومیں علم اور ٹیکنالوجی سے ترقی کرتی ہیں، صحت اور تعلیم پر کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں پاکستان بہت آگے بڑھ سکتا ہے، قومیں صف بندی اور پلاننگ سے بنتی ہیں۔ اچھے لوگ کسی بھی حکومت کیساتھ کام کریں تو اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے، ہمیں اپنی پسند نا پسند سے بالاتر ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے