بٹ کوائن

وی چیٹ کا کرپٹو اور این ایف ٹی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

کرا چی (پا ک صحافت) چند سال قبل تک کرپٹوکرنسی کا نام دنیا کے بیش ترممالک کی عوام کے لیے نامانوس تھا، لیکن اب معاملہ اس کے بلکل الٹ ہے۔اب دنیا کا شاید ہی ایسا کوئی خطہ ہوجہاں، کرپٹوکرنسی خصوصاً بٹ کوائن اورایتھیریم کا نام یا اس کی خریدوفروخت نہ کرنے والا ہو۔

تفصیلات کے مطابق وی چیٹ کی ڈیویلپرکمینی ٹینسیٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ ہم نے اپنے پلیٹ فارمزپرکرپٹو کے اجرا، تجارت، اس میں سرمایہ کاری اوراین ایف ٹی کوغیرقانونی کاروبارقراردے دیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ضابطئہ اخلاق کے سیکشن 3.24 میں اسے’ غیر قانونی کاروبار ‘ کے زمرے میں شامل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ  بیان میں مزید کہا  گیا ہے کہ اگرکوئی اکاؤنٹ کرپٹوکی لین دین، اس کے اجرا اورسرمایہ کاری میں ملوث پایا گیا تواس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی، اورہوسکتا ہے کہ اس اکاؤنٹ کومستقل طورپربین کردیا جائے۔یاد رہے کہ چینی قوانین کے تحت کرپٹو کرنسی کی تجارت اور مائننگ پرسخت پابندی عائد ہے، تاہم این ایف ٹی کو حاصل قانونی حیثیت کے بارے میں ابہام موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے