اسعد محمود

موجودہ صورتحال میں سب کو متحد ہوکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسعد محمود

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سب کو اکٹھا ہوکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا سرکل آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اداروں سے کہتے ہیں آپ بنیادی آئینی کردار ادا کریں۔ عمران خان نے آتے ہی سی پیک موٹروے پر کام بند کرنے کا حکم دیا، ہم نے دوبارہ تمام تر منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔

اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو بھی تقسیم در تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے تمام سیاسی قوتوں کو پی ڈی ایم کی شکل میں اکٹھا کیا ہے۔ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے، آج ملکی صورتحال میں سب کو اکٹھا ہوکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے یہ بھی کہا کہ ہم عمران خان کے کردار کو جانتے ہیں اور اس کردار کا توڑ بھی جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے