مولانا فضل الرحمن

پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔ مولانا فضل الرحمن

مری (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج فلسطین پر صیہونی قوتیں حملے کررہی ہیں، بچوں اورخواتین پر بمباری کی جاری ہے، فلسطینی مسلمان بھائی ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، امت مسلمہ کا فرض ہے کہ فلسطین کی مدد کرے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کردی ہے، ہم اپنی قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے حماس قیادت سے ملے، حماس قیادت کو بتایا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ ہے، فسلطینیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو فلسطینی بچے اور خواتین نظر نہیں آرہے، امریکا کو فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی نظر نہیں آرہی، عالمی برادری فلسطین میں مظالم رکوانے میں کردار ادا کرے۔ روس افغانستان آیا تو وہاں کے لوگوں نے ہتھیار اٹھائے، امریکا کے آنے پر بھی افغان عوام نے ہتھیار اٹھائے۔

اگر ہم بھی امریکا کو سپرپاور سمجھتے ہیں تو احمق ہیں۔ ماضی میں ہم نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، ملک سے نظریاتی سیاست ختم ہوچکی ہے، ہم نےچیلنج کو قبول کیا اور میدان میں رہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے