ٹوئٹر اہم قدم

نفرت انگیز مواد روکنے کے لئے ٹوئٹر کا اہم قدم

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اہم قدم اٹھا لیا،  اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے نفرت انگیز اور نامناسب مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹوئٹر ہیلپ سینٹر کو مزید اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیلپ لائن کی اپ ڈیٹ کی گئی پالیسیاں نفرت انگیز مواد اور ہراساں کیے جانے جیسے اقدامات کی روک تھام میں مددگار ہیں۔ دوسری جانب ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی تمام مواد کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر نئی پالیسی سے متعلق ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس کے مطابق  مثبت عوامی گفتگو کے لیے کیے گئے عزم کے تحت شراکت داروں کی آراء کو اکٹھا کرتے ہوئے ہم مسلسل اپنی پالیسیوں میں جدت لارہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ٹوئٹر وہ مقام ہے جہاں ہر شخص خود کو محفوظ رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے