گھی چینی

گھی کی قیمت میں فی کلو 47 سے 57 روپے تک کا اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے دور اقتدار میں اشیاء کی قیمتیں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں اور حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔ اب گھی کی قیمت میں سینتالیس سے ستاون روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 47 روپے اور برانڈڈ آئل کی قیمت میں 57 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد درجہ اول کا برانڈڈ گھی 355 روپے فی کلو سے بڑھ کر 402 روپے اور آئل 355 روپے فی کلو سے بڑھ کر 412 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق درجہ اول کے گھی کا 5 کلو والا ڈبہ 1795 سے بڑھ کر 2032 روپے ہوگیا، پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 237 روپے اضافہ ہوا، درجہ اول کے 5 کلو آئل کے ڈبے کی قیمت 1795 سے بڑھ کر 2085 روپے ہوگئی، پانچ کلو آئل کی قیمت میں 287 روپے کا اضافہ ہوا، مختلف برانڈز کے درجہ اول اور دوئم کے مختلف گھی آئل کی فی کلو قیمت میں 70 روپے تک اوسط اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے