فیصل سبزواری

پاکستان نیوی کے تعاون سے پہلی کامیاب میری ٹائم ایکسپو کا انعقاد ہوا، فیصل سبزواری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ میری ٹائم افیئرز فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی اور وزارت کے تعاون سے پہلی کامیاب میری ٹائم ایکسپو کا انعقاد ہوا ہے۔ فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سیلاب کی مشکل صورتِ حال میں پاکستان نیوی نے اہم کردار ادا کیا، مجھے خوشی ہے کہ اس نمائش میں بہت سے معاہدے طے کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ اس نمائش کو مزید بڑا بنانے کے لیے کوشاں ہیں، امید ہے کہ آئندہ نمائش میں مزید ممالک کی شرکت سے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ ان معاہدوں کو تکمیل تک پہنچایا جائے، وزارتِ پورٹ اینڈ شپنگ گوادر کے غریب ماہی گیروں کے لیے کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے کوسٹل ایریا سے ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، کئی ممالک کو ایک پلٹ فارم پر جمع کیا، گوادر پورٹ ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقی کے لیے کوسٹل ایریا میں مزید مواقع فراہم کریں گے، یہ پہلی ایکسپو کانفرنس تھی، ہر 2 سال بعد اس نوعیت کی بین لاقوامی ایکسپو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے