شیری رحمان

ہماری  خواتین  ملک کا سرمایہ ہی نہیں سہارا بھی ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے خواتین کے قومی دن پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ تمام باہمت، محنتی، بہادر خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، ملک کی 49 فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ  ہماری خواتین  ملک کا سرمایہ ہی نہیں سہارا بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے جاری پیغام میں کہا کہ ہماری جرأت مند عورتیں ہی دستاویزی اور غیر دستاویزی معیشت کا پہیہ چلاتی ہیں۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر ہو یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی اور انقلابی منصوبے لائی ہے۔ سندھ حکومت کا پیپلز پاورٹی رڈکشن پروگرام خواتین کی ترقی کی نئی مثال بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے مزید کہا  کہ ہماری خواتین ایک خود کفیل معاشرے کی بنیاد ڈال رہی ہیں۔ انقلابی منصوبے کے ذریعے خواتین معاشی استحکام اور ترقی کو یقینی بنا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 4 سال سے جاری منصوبے سےاب تک 13 لاکھ خواتین مستفید ہو چکیں، اس منصوبے سے 80 ہزار سے زائد خاندان غربت کی لکیر سے اوپر آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے