اومیکرون

پاکستان میں ’اومیکرون‘ ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میں اومیکرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (اے کے یو ایچ) نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کی ایک مریضہ میں جینوم سیکوینسنگ سے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اومیکرون کی مریضہ گھر میں آئسولیٹ ہیں اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ اس کے علاوہ اسپتال میں کسی اور مریض میں اومیکرون کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ این سی او سی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ پہلا مصدقہ کیس ہے لیکن رجحانات کی نشاندہی کے لیے شناخت شدہ نمونوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے‘۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بھی اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’قومی ادارہ صحت، اسلام آباد نے تصدیق کی ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی مریضہ کا مشتبہ نمونہ اومیکرون ویرینٹ کا ہے‘۔یاد رہے کہ 8 دسمبر کو پاکستان میں کورونا وائرس کے انتہائی متعدی ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے پہلے ’مشتبہ‘ کیس کی تشخیص کراچی میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے