کورونا ویکسین

کورونا ویکسین لانے کے لئے خصوصی طیارہ چین روانہ

اسلام آباد(پاک صحافت) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ  کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 سے بچاؤ کی سائنو فارم ویکسین کی پہلی کھیپ لینے کے لئے چین روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ویکسین کی آمد پر ملک بھر میں ایک جامع ویکسین انتظامی حکمت عملی، اور انتظامی اقدامات کو پہلے ہی حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں ویکسین محفوظ کرنے کے لیے اور مختلف وفاقی اکائیوں بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں ویکسین پہنچانے کی تمام ضروری کارروائیاں بھی کرلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ کل پاکستان پہنچ جائے گی

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ کووڈ-19 ویکسین کی پہلی کھیپ لانے کے لیے ایک خصوصی طیارہ چین جائے گا اور پہلی کھیپ میں 5 لاکھ کے قریب ویکسین کی تقریباً 5 لاکھ خوراک ہوں گی۔

معاون خصوصی نے کہا تھا ویکسین لگانے کا عمل فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز سے شروع ہوگا اور جس کے بعد شدید خطرات سے دوچار 65 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ‘حکومت پاکستان کوویکس سہولت کے ذریعے آسٹرازینیکا ویکسین کی ایک کروڑ 17 لاکھ خوراکیں حاصل کرے گی جس میں سے 35-40 فیصد (60 لاکھ سے 68 لاکھ) خوراکیں سال 2021 کی پہلی سہ ماہی اور بقیہ خوراکیں دوسری سہ ماہی میں دستیاب ہوں گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حالانکہ آسٹرازینیکا بھارت میں تیار ہورہی ہے یہ کوویکس کے زریعے پاکستان کی 20 فیصد آبادی کے لیے مفت فراہم کی جائے گی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) سائنو فارم اور آسٹرازینیکا دونوں ویکسینز کو رجسٹرڈ کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے